انجمن حمایتِ اسلام کااجلاس‘ جسٹس غلام محمود قریشی کی خدمات پرخراجِ عقیدت
سادھوکے(نا مہ نگار )انجمن حمایتِ اسلام کے مرحوم صدر جسٹس غلام محمود قریشی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جنرل کونسل کا تعزیتی اجلاس سیکرٹری ویلفیئر جسٹس (ر) سید سخی حسین بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر شوکت علی، سیکرٹری فنانس مرزا خادم حسین جرال، مدثر لطیف راں چیف آڈیٹر، الطاف الرحمن جائنٹ سیکرٹری، جسٹس (ر) رستم علی ملک، زوار احمد شیخ، جسٹس (ر) عبدالقدیر، جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمن، سید ضیا حیدر رضوی، آفتاب اسلام آغا، محمد ایوب خان،چیئرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ، کرنل (ر) محمد نجیب، حمید احمد چودھری، خواجہ مشتاق احمد، ایس ایم اشفاق، محمد ریاض الحق، میاں زاہد جاوید احمد، ڈاکٹر غضنفر علی، میاں شاہد لطیف، قاضی خبیب امین، میاں ضرار احمد، میاں امجد علی، حکیم محمد عزیز الرحمن جگرانوی، محمد عرفان قریشی، محمد مقبول باجواہ، ڈاکٹر فاروق احمد، میاں محمد مشتاق پیرزادہ، فخر حیات اور رفیع رضا کھرل نے شرکت کی۔