• news

  حجاب خواتین اسلام کا شعار اور قانونی حق ہے:جمعیت اہلحدیث 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کی اپیل پر شہر کی تین سو سے زائد مساجد اہلحدیث میں بھارتی شہر کرناٹک میں اپنے حجاب کے حق کیلئے کالج کی طالبہ کی طرف سے جرأت مندانہ اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، علامہ صادق عتیق، پروفیسر محمد سعید کلیروی، مولانا محمد ابرار ظہیر، صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف، مولانا میاں محمد سلیم شاہد، حافظ عبدالشکور شیخوپوری، مولانا حافظ محمد امتیاز محمدی، قاری محمد شفیق بٹ، حافظ عطا الرحمان عابد، صاحبزادہ حافظ عبدالغفار ثاقب، مولانا سلیمان یزدانی، مولانا محمد عارف اثری، قاری غلام مصطفی اور دیگر نے بھارتی مسلم بیٹی کیلئے قرارداد تحسین پیش کی، اور سے امت کی دیگر بیٹیوں کیلئے راہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ حجاب خواتین اسلام کا شعار اور قانونی وفطری حق ہے جسے کسی ظالم کا ظلم چھین نہیں سکتا۔ علمائے کرام نے کہا کہ بھارت میں حجاب کے خلاف مظاہروں سے ہندو توا کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، حجاب کیلئے لڑ جانے والی بھارتی بیٹی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علمائے کرام نے کہا والدین اپنے بچوں کو بتائیں کہ اسلامی ثقافت میں ویلنٹائن ڈے جیسی واہیات رسموں کاقطعی تعلق نہیں، میڈیا پراسے خواہ مخواہ اسے ایشو نہ بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن