وفاقی کابینہ کو وعدہ خلافیوں اور ناکامیوں کے میڈل ملنے چاہئیں:امین بٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر امین بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو وعدہ خلافیوں اور ناکامیوں کے میڈل ملنے چاہئیں وزیر اعظم عمران خان نے معاشی تباہی لانے والی ٹیم کو تعریفی سندیں دے کر عوام کے جذبات کا مذاق اڑایا عوام موقع ملنے پر اپناحساب ووٹ کی طاقت سے چکائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنے اور اداروں کو بربادی کا نمونہ بنا کر رکھ دینے والی حکومت کے وزراء کو سرزنش کر کے تبدیل کرنے کی بجائے وزیر اعظم کی طرف سے تعریف اسناد جاری کرنا عوام کے جذبات اور حالات کا تمسخر اُڑانے کے مترادف ہے ۔