پی ٹی آئی حکومت جھوٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے: مدثر قیوم ناہرا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی حکومت جھوٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے کابینہ ارکان میں بہتر کارکردگی پر ایوارڈز کی تقسیم غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے یہ ڈرامے بازی اور مکاری نیازی ٹولہ چار سال سے کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا نے مسلم لیگ (ن) عہدیداران کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد ایماندار عمران نیازی اور اس کے ٹولے کی ناقص کارکردگی کی بدولت 65 والا پٹرول 150 اور 130 والا گھی 450 میں فروخت ہو رہا ہے مہنگائی کے باعث غریب عوام کے لئے جسم اور سانس کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر مشیر 4 سال سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ایوارڈ کی تقسیم اصل میں مکاری اور جھوٹ بولنے پر نیازی صاحب نے اپنی کابینہ میں ایوارڈ تقسیم کئے ہیں۔