عوام کی فلاح وبہبود حکومت کابنیادی ایجنڈا ہے:افضال حیدر
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات ملک کے کونے کونے میں بسنے والے پسماندہ علاقوں کے غریب عوام کو میسر آرہے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے ان وعدوں کی تکمیل ہے جو انہوں نے انتخابات میں عوام سے کئے تھے، اپنے ایک بیان میں افضال حیدر نے کہا کہ غریب عوام کی فلاح وبہبود حکومت کابنیادی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کی خاطر وزیر اعظم عمران خان اور انکی کابینہ برسر پیکار ہے، حکومت کے اقدامات سے آج پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع بڑھے ہیں، حکومتی اقدامات کے باعث شفافیت اور میرٹ کی بالادستی عمل میں آئی ہے جس سے تمام امور موثر خطوط پر استوار ہوئے ہیں۔