2023 تک یوتھ کو 100 ارب جاری کرنے کا ٹارگٹ ہے: گورنر سٹیٹ بنک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ کرونا وبا میں روزگار سکیم کے تحت 17 لاکھ افراد اپنا روزگار برقرار رکھ سکے۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ مارک اپ پر سبسڈی دے گی۔ جون 2023 تک ٹارگٹ ہے کہ بنک 100 ارب روپے یوتھ کو جاری کریں۔ بنکوں نے 44 ارب روپے گھروں کیلئے بطور قرض جاری کئے 304 ارب روپے کے قرض کی درخواستیں بنکوں کو موصول ہوئی ہیں ہر ہفتے سے قرض کی درخواستوں میں اضافہ ہورہا ہے ہر ہفتے سات ارب کی درخواستیں آتی ہیں چار ارب کی درخواستیں منظوری ہورہی ہیں۔ ڈیڑھ سال میں ساڑھے تین ارب ڈالرز ڈیجیٹل اکائونٹ ہے اوورسیز پاکستانیوں نے بھیجے سٹیٹ بنک مالی شمولیت اور روزگار بڑھانے کی کوششوں میں حکومت کی مدد کرے گا۔