چین کی مدد سے سیمی کنڈیکٹرز زون قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیر اطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے سیمی کنڈیکٹرز زون قائم کرنا چاہتا ہے۔منصوبے کا مقصد پاکستان کو جدید آلات میں خودکفیل بنانا اور ترقی کی نئی راہیں کھولنا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران سیمی کنڈیکٹرز انڈسٹری کی پاکستان منتقلی کے بارے میں ہماری گفتگو ہوئی، یہ ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔