• news

د ہشتگردوں اور ان کے ہمدردوںکا گٹھ جوڑتورناضروری:آرمی چیف


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا جنہوں نے 2 فروری کو پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا تھا۔ پنجگور پہنچنے پر فوج کے سربراہ کو مقامی کمانڈر نے علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال اور ابھرتے ہوئے خطرات کے ساتھ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ردعمل کے میکنزم کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دہشت گردی کی حالیہ سرگرمیوں کے خلاف زمینی دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور موثر ردعمل کی تعریف کی، انہوںنے بلوچستان کو غیر مستحکم کی معاندانہ کوششوں کو ناکام بنانے اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فرض کی ادائیگی  کے دوران عظیم قربانی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور کے قبائلی رہنمائوں اور عمائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی طرف سے دہشتگردی کی کے عفریت سے لڑنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت پر ان کی تعریف کی، انہوں نے کہا  کہ دہشت گردی کو شکست  دینے کیلئے دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں، سپورٹ بیس کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنا گزیر ہے، انہوں نے مقامی عمائدین کو علاقے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ماحول پیدا کرنے خاص طور پر جاری سماجی اقتصادی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے قطع نظر دہشت گردوں کو محنت سے حاصل ہونے والے فوائد کوضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا  استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن