• news

فیول ایڈجسٹمنٹ ،بجلی3.10روپے مہنگی ،پٹرولیم مصنوعات کے نرخ  بڑھنے کا امکان


اسلام آباد (خبر نگار) نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) جی نے بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے عالمی منڈی میںپٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے اس طرح گزشتہ اعلان کا فرق صارفین کو منتقل ہوا تو پٹرول 13 روپے لیٹر بڑھ سکتا ہے جبکہ ایسی صورت میں ڈیزل کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی نادرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.078 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن