• news

بھار ت میں اسلامو فوبیا میں اضافہ قابل تشویش ہے : سیدہ زہرا نقوی

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مغرب کے بعد بھار ت میں اسلاموفوبیا کے مرض میں اضافہ قابل تشویش ہے ۔ انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں خاموشی کو توڑ کر عملی اقدام کریں ورنہ دنیا میں امن و امان کا شدید بحران سامنے آ سکتا ہے ۔ مودی حکومت بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کرکے ہندو ریاست میں تبدیل کر رہی ہے۔ کشمیر میں ہونیوالے جرائم کی طویل تاریخ ہے ۔ 250 ملین مسلما ن ستائی ہوئی اقلیت میں تبدیل ہورہے ہیں۔ پولیس اور عدالتوں نے قوم پرست جتھوں کو اقلیتوں کو ہراسان کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں خصوصی طور پر صورت حال گھمبیر شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اگر یہی رجحان رہا تو جنوبی ایشیا رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن