جنرل ہسپتال میں جدید ایم آر آئی و سی ٹی سکین کی خریداری کا عمل شروع
لاہور ( سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریضوں کی فلاح و بہبود اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال میں جدید ترین ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری و تنصیب کے لئے ساڑھے52کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ دونوں مشینوں کی خریداری 30جون 2022سے قبل مکمل ہو جائے گی ۔