• news

طلبا یونینزبحال کرکے فوری انتخابات کرائے جائیں، پی ایس ایف

لاہور (نامہ نگار ) پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پی ایس ایف پنجاب کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر متحدہ طلباء محاذ وسیم عباس، صدر پی ایس ایف موسی کھوکھر، صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، جوائنٹ سیکرٹری انجمن طلباء  اسلام عامر اسماعیل ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل متحدہ طلبا محاذ نائب صدر پی ایس ایف حافظ عامر شہزاد، سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اسد قریشی، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایف یاسر عباسی،حسن عارف سینئر نائب صدر آئی ایس او پاکستان ،مرکزی صدر ایم ایس ایف ق سہیل چیمہ،محسن خالد کنوینرآئی ایس ایف پنجاب اور سینئر نائب صدر جے ٹی آئی پاکستان نے سندھ اسمبلی کی جانب سے طلباء یونینز بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور پورے پاکستان میں طلباء یونینز  بحال کر کے انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔ رہنماؤں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے خصوصی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور سندھ گورنمنٹ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ طلباء تنظیموں کا خصوصی وفد سندھ جائیگا جہاں سیاسی قائدین سے ملاقاتیں اور طلباء یونین انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے لئے ایس او پیز کی تیاری میں طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن