بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی،پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی خواتین ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ انتہا پسند ہندؤں نے مودی کی سرپرستی میں اقلیتوں پر ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے،بھارت اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا ہے ۔ حجاب مسلم خواتین کا بنیادی حق ہے جس کا تحفظ مسکان نے کیا،انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اس بہادر طالبہ کے حق میں آواز اٹھائیں۔شنیلا روتھ، روبینہ جمیل، ڈاکٹر سیمی بخاری نے کرناٹک بھارت کے تعلیمی ادارے میں انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے مسلم طالبہ مسکان کو حجاب کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنانے کے واقع پرکہا کہ مودی کی حکومت میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف پر تشدد تحریک جاری رکھی ہے یہاں یہ لوگ بیگناہ اور معصوم غیر ہندؤں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے حجاب مسلم خواتین کا بنیادی حق ہے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں چپ کا روزہ توڑیں.بھارت میں اقلیتوں اور مسکان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف آواز اٹھائی۔