• news

کمنٹیٹر ڈینی موریسن پی ایس ایل میچ میں ’’ملکہ موریسن ‘‘ بن گئے   شاہد آفریدی ایک ہی ہوٹل میں رہتے ہوئے بیٹی سے ملنے کو ترس گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی ایک ہی ہوٹل میں رہتے ہوئے اپنی چھوٹی بیٹی سے ملنے کے لیے ترس گئے۔انہوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں اْن کی سب سے چھوٹی بیٹی کمرے کی کھڑکی سے نیچے موجود اپنے والد کو دیکھ رہی ہے۔شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’واقعی! میں اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت یاد کر رہا ہوں۔ میں اور میری بیٹی ایک ہی ہوٹل میں ہیں لیکن میں کرونا وائرس پروٹوکول کی وجہ سے اس سے نہیں مل سکتا۔اْنہوں نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ! میں اپنی چھوٹی شہزادی سے بہت جلد ملوں گا۔شاہد آفریدی نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کی بیٹی والد سے ملنے کیلئے ضد کرتے ہوئے رو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن