• news

گجرات: انتہاپسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کرنے والی متعدد کمپنیوں کے سٹورز بند کرا دیئے

نئی دہلی (این این آئی) ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شرپسندوں نے ریاست گجرات میں مارچ کیا اور سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی حمایت کرنے والی کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے سٹورز کو بند کرا دیا۔ زعفرانی سکارف پہنے مظاہرین ’’کشمیر ہمارا ہے‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ وشوا ہندو پریشد کے رہنما دنیش ناودیا جو گجرات کے شہر سورت میں احتجاج کا حصہ تھے نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کے مئوقف کی حمایت کرنے والی یہ کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں کر سکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن