• news

لوئر دیر اور ضلع مہمند میں  4.9  شدت  ز لز لے کے  جھٹکے

 لوئر دیر  (آئی این پی ) صوبہ خیبر پی کے کے اضلاع لوئر دیر اور مہمند میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔  تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پی کے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ کلیمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔

ای پیپر-دی نیشن