• news

  طیب اردگان آج 2 روزہ دورے پر   متحدہ عرب امارات جائیں  گے

 انقرہ (آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردوان   آج پیر کو  دو روزہ دورے پر   متحدہ عرب امارات جائیں  گے ۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان آج  سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کا  دوروزہ جوابی دورہ کریں گے۔ترک صدر  اپنے دورے کے دوران ابوظہبی اور دبئی میں ملاقاتیں  کریں  گے۔ صدر رجب طیب اردوان   دبئی ایکسپو میں "ترک نیشنل ڈے" کا افتتاح کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن