• news

 چوتھاچیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ سلمان جہانگیرنے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہورجمخانہ گولف کلب کے سلمان جہانگیر نے چوتھا چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے نے انعامات تقسیم کئے۔ اردن کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹرخیریاسیت ، ہنگری سفارتخانہ کے فارن اکنامک اتاشی ڈاکٹرگرافوڈی استوان‘ نائیجیریا کے منسٹر برائے ہائی کمیشن گانا بابااحمدو، ملائیشین ہائی کمیشن کے صالح احمد فیصل ڈیبی، کرغز ریپلک کے سفیرتوتویا الانبک، بوسنیا ہرزگوینیا کے سفیر فورک سکیب، ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد آصف سندیلا، چیئرمین لاہور جمخانہ گولف کلب مصباح الرحمان، صدر پاکستان گولف فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد ہلال حسین، ، چیئرمین واپڈا  لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) اور گولفرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ویٹرنز کیٹیگری میں فرسٹ گراس میں لاہور جمخانہ کے جاوید اے خان جبکہ فرسٹ نیٹ لاہور جمخانہ کے ہی طاہر نوازش نے جیتا۔ لیڈیز کیٹیگری میں فرسٹ گراس میں ایمان علی شاہ جبکہ فرسٹ نیٹ میں پرکھا اعجاز نے کامیابی حاصل کی۔سینئرز کی کیٹیگری میں فرسٹ گراس میں لاہور گیریزن کے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) آصف مہدی جبکہ فرسٹ نیٹ میں لاہور جمخانہ کے ڈاکٹر عبدالحمید کامیاب ہوئے۔ ٹورنامنٹ کے امیچورز کیٹیگری میں فرسٹ نیٹ لاہور جمخانہ کے احمد جبران کے نام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن