عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں:محمد زبیر چیمہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی نئی حلقہ بندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں تلونڈی سے خون کا رشتہ ہے چندرکے سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور جلال کے ہائی سکول سے مکمل کی ان علاقوں کے مکینوں سے دیرینہ رشتہ ہے بچپن انہیں گلیوں میں گزرا یوسی تلونڈی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ یہاں سے الیکشن لڑونگا اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لاونگا انشا اللہ خدمت کے اسی جذبے کے تحت اپنے مشن پر قائم ودائم ہوں افواہوں کا بازار گرم کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی بلدیاتی انتخابات پورے جوش و جذبے سے لڑنے گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یوسی تلونڈی چوہدری محمد زبیر چیمہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ بچپن اور ابتدائی تعلیم کا سفر میرا اسی یوسی سے وابستہ ہے ہر گاوں کے ہر فرد سے میرا خونی اور پیار کا رشتہ ہے حلقہ بندیوں کی تبدیلیاں ہمارے سفر کا راستہ نہیں روک سکتی ہمارا ویژن اور مشن بڑا ہے الحمدللہ یوسی تلونڈی کے ان گاں سمیت گردونواح میں میں ہم نے بلاتفریق کام کیے انہوں نے مزید کہا کہ یوسی تلونڈی کی عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا میرا مشن عوام کی خدمت ہے اور یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔