• news

فلاحی ادارے خدمت خلق کا کام کر رہے ہیں:جمیل بھٹی،امتیاز نور

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر سول جج محمد جمیل بھٹی اور سول جج امتیاز نور نے فلاحی ادارہ کے زیر اہتمام گائنی ڈاکٹر کی سہولت فراہم ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ادارے خدمت خلق کا بڑا کام کر رہے ہیں اور اِن کا انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے۔ علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی اور ان اہداف کے حصول کیلئے مخیر حضرات کے فلاحی کردار کوہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انسانیت کی خدمت کرنیوالی شخصیات کو اللہ تعالی کی جانب سے اجر عظیم ملے گا۔ غریبوں کا صرف 30روپے کی پرچی پر علاج علاقہ کے لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔اس موقع پر ماہر معالج ڈاکٹر سہیل پرویز،سماجی شخصیت اظہر جان چوہدری ،گائنی ڈاکٹر مائرہ و دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن