• news

اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: خالد جاوید

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت کے خلاف کرپشن کا ایجنڈہ چلانے والوں کی اپنی صفوں میں کرپٹ عناصر موجود ہیں جن کی حقیقت پاکستانی قوم پر آشکار ہوچکی ہے،پی ڈی ایم کا موقف درست ثابت ہوا ہے اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عام آدمی کے مسائل میں شدید اضافہ ہوا ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن