عادل فاروق خان نے ساتھیوںسمیت اتحاد گروپ کے امیدواروں کی حمایت کردی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) واپڈ ٹائون میں سابق ٹائون ناظم کھیالی عادل فاروق خان کی رہائش پراتحاد گروپ کے امیدواروں سمیت دیگر معززین کے اعزاز میںعشائیہ دیا گیا جس میں عادل فاروق خان نے اپنے ساتھیوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ اتحاد گروپ کے صدر میاں ثا قب غفور سمیت دیگر امیدوارں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کو شش رہی ہے کہ جو بھی صدر آئے وہ سو سائٹی کی بہتری کیلئے کام کرے ہمارا مقصد مفاد پرستی نہیں جو بھی اچھا کام کرئے ہم اس کے ساتھ ہیں،اس موقع پر سابق ٹائون نائب ناظم حاجی رضا مصطفی داروغہ،سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ،صدرواپڈا ٹائون مستنصر محمود ساہی،صدر چیمبر آف کامرس شعیب بٹ،سعید تاج ،ملک امین ناز،لیاقت بھٹی،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔