• news

نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں قوم کا لوٹا پیسہ واپس کر دیں،فواد چوہدری


پنڈداد نخان(آئی ا ین پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کا لوٹا پیسہ واپس کر دیں، عمران خان کی وجہ سے سب چور ایک ہو رہے ہیں، پاکستان کے مزدور اور تاجر کو لوٹا گیا، لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک انہیں معاف نہیں کریں گے، بلاول بھٹو مدرسے کے بچوں کے کندھے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔  فواد چودھری نے پنڈ دادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار، نواز شریف کی جرات نہیں کہ واپس آکر کیسز کا سامنا کریں، معیشت جن کی وجہ سے تباہ ہوئی وہ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی، ان کے ملازم کے اکاونٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، منظور پاپڑ والے کے اکاونٹ سے ڈھائی ارب روپے نکلے ہیں، منظور پاپڑ والے کا ایڈریس پنڈ داد نخان کا ہے، عمران خان کہتے ہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مزدور اور تاجر کو لوٹا گیا، لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک انہیں معاف نہیں کریں گے، بلاول بھٹو مدرسے کے بچوں کے کندھے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، سیاست اپنے بل بوتے پر کی جاتی ہے، بلاول سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں، اپنی سیاست فضل الرحمان کو ٹھیکے پر دینے سے نہیں چلے گی، انہوں نے 7 بار حکومت گرانے کی کوشش کی، 23 سال بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس جا رہا ہے، مغرب اسلامو فوبیا سے متعلق عمران خان کی بات سنتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن