وزیراعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والا شخص گرفتار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والا گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم صابر ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ماڈل ٹائون میں کی۔ صابر ہاشمی پر وزیراعظم کیخلاف غلیظ ٹاپ ٹرینڈ چلانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔