• news

نوائے وقت کے سابق سینئر نیوز ایڈیٹر  وحید قیصر انتقال کر گئے‘ قل خوانی آج


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نوائے وقت کے سابق سینئر نیوز ایڈیٹر وحید قیصر گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ انکی عمر 90 برس تھی۔ چار برس سے قومہ میں تھے۔ وحید قیصر مرحوم کو ڈی ایچ  اے فیز سیون میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انکی روح کو ایصال ثواب کے لئے قل خوانی آج انکے داماد ڈاکٹر کامران صدیق کی رہائش گاہ، 243 این، ڈی ایچ اے فیز ون پر شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔ وحید قیصر صاحب 1970ء سے 2000ء تک نوائے وقت میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن