• news

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا  تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کا اعلان


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف ہم خیال گروپ کی لاہور میں بیٹھک ہوئی۔ ارکان نے ملک کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن پر مشاورت کی۔ حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔ ہم خیال گروپ نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بلدیاتی نظام میں ترامیم کیلئے 3 مطالبات پیش کئے۔ غضنفر عباس نے ہم خیال گروپ کو عشائیہ دیا۔ ایم این اے غضنفر عباس شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں مقامی حکومت اور الیکشن پر ہمارے تحفظات پر بات ہوئی۔ مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن