• news

سب سے رابطے ہیں ،ہدف ایک ہی ‘ عمران نیازی کو گھر جانا ہے‘ حمزہ شہباز 


لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے رابطے سب کے ساتھ ہیں اور ہمارا ہدف ایک ہی ہے کہ انشا اللہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہدف کی جانب پیشرفت کر رہے ہیںاور اللہ تعالیٰ جلد عوام کی عمران نیازی سے جان چھڑائے گا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے اس سوال کہ حکومت گرانے میں کامیاب ہو جائیں گے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان بہت پریشان ہے اور یہ میرا سیاسی اور انسانی بھی فرض ہے کہ ہم ستائے ہوئے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن