حکومت انتہائی نا اہل ،ملک میں جمہوریت نام کی کو ئی چیز نہیں : شاہد خاقان
اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت نام نہاد ہے اس بارے اب کیا کہہ سکتے ہیں، جس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہو وہ مزید کیا کرے گا، بجلی کے ریٹس بڑھا دیئے گئے حکومت کی نا اہلی ہے، نیپرا لکھ لکھ کہ تنگ آگیا ہے مہنگے بجلی پلانٹ لگائے گئے ہیں،عمران خان احتساب عوام کو دکھائیں،چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ عوام کو بتائیں کہ اب تک کتنی کرپشن پکڑی ہے،پی ڈی ایم نے طے کر لیا ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ ہیں، حکومت انتہائی نا اہل ہے ملک میں جمہوریت نہیں ہے، گھریلو معاملات بارے بات نہیں کرتا تاہم حالات بہتر نہیں ہیں،ملک میں اب ٹویٹ کرنا بھی جرم بن چکا ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نام نہاد احتساب کے بارے میں ہم کیا کہ سکتے ہیں،جس آدمی نے ملک کی یہ حالت کی ہو ان کو اگر اکثریت ملے گی تو کیا ہوگا،ملک کی معیشت دیکھ لیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب عوام کو دکھائیں۔