شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے ٹریفک کیلئے بند
لاہور(آئی این پی) شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری موٹروے پر سفر سے قبل ہماری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔