یورپی یونین کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کردیا
برسلز(نیٹ نیوز)اسرائیل کی این ایس او کمپنی کے تیار کردہ پیگاسس سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے سوفٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ای ڈی پی ایس کا کہنا ہے کہ پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر زندگی کے قریبی پہلوؤں میں مداخلت کرسکتا ہے۔ سیاستدانوں اور دیگر کے فون کی جاسوسی کے الزام پر اسرائیلی کمپنی عالمی دباؤ کا شکار ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی میڈیا تنظیم فوربڈن اسٹوریز کو گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد فون نمبرز تک رسائی ملی تھی۔