• news

آسٹریلیا نے سری لنکا کو تیسر ا ٹی ٹونٹی  میچ بھی 6وکٹوں سے ہرا دیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے سری لنکا کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز میںتین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ سری لنکا نے6وکٹوں پر 121رنز بنائے ۔ دنیشن چندی مل 25اور کپتان داسن شناکا39رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کین رچرڈ سن نے تین کھلاڑیوں کو آوئٹ کیا۔ آسٹریلیا نے ہدف چار وکٹوں پرپوراکرلیا ۔ کپتان ایرون فنچ 35اور گلین میکس ویل 39رنز بناکر نمایاںرہے ۔ مہیش ٹھیک سہنا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ کین رچرڈ سن کو میچ کا بہترن کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن