پاکستان کے زاہد رشید ایشین اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے زاہد رشید ایشین اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل بن گئے۔ایشین اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ورچوئل ہوا جس میں زاہد رشید پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے زاہد رشید کا انتخاب دوسال کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بطور پاکستانی ایشین اوبسٹکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سربراہی کرنا ان کیساتھ ملک کیلئے بھی اعزاز ہے۔ ورلڈ اوبسٹکل سپورٹس فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر لوزانے سوئٹزرلینڈ میں یے جبکہ ایشیا میں اس کی بنیاد عمان میں دو ہزار پانچ میں رکھی گئی۔