آسٹریلوی کرکٹر گلین میکس ویل دورہ پاکستان سے دستبردار
لاہور(سپورٹس رپورر)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ سے دستبردار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی شادی بتائی جارہی ہے۔وہ مارچ کے آخر میں اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے محروم رہیں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، پیٹ کمنز، مارکوس سٹونس، جوش ہیزل ووڈ، میتھیو ویڈ اور ڈینئل سامس بھی پاکستان سے سیریز کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔میکسویل بھی اپنی شادی کی وجہ سے میلبورن میں ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں بہت خوش تھا کہ شادی کے دوران کوئی سیریز نہیں ہے اور میں سارے میچز کیلئے دستیاب ہوں گا لیکن بعد میں سیریز کا شیڈول تبدیل ہوگیا اور انہی دنوں میں میری شادی ہے لہٰذا میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔