• news

کراچی کنگز کے 4فاسٹ بائولرز باہر ہونے پر مخالف ٹیموں نے فائدہ اٹھایا : پیٹر مورس 

لاہور(سپورٹس رپوٹر)کراچی کنگز کے ہیڈکوچ پیٹرمورس نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے بائولرزنے اب تک اچھی بائولنگ کی ہے تاہم بیٹنگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو تیز کھیلنا ہو گا۔پیٹرمورس نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں بہترین کھلاڑی ہیں۔انجریز، کرونا اور بدلتے کامبی نیشن نے سیزن سیون میں کراچی کنگز کیلئے مشکلات کھڑی کردیں، پی ایس ایل سیزن سیون میں چار فاسٹ بائولرز کے باہر ہونے کا مخالف ٹیموں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن