جتنی قیمت چکانی پڑے کرونا ویکسین نہیں لگوائوں گا: نوواک جوکووچ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی نمبر ایک سربین ٹینس سٹار نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے، چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے۔ ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔ میں کبھی بھی ویکسی نیشن کے خلاف نہیں رہا لیکن میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔کیا ومبلڈن اور فرنچ اوپن میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟ٹینس سٹار نے کہا کہ یہی وہ قربانی ہے جو میں ادا کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہوں۔انہیں امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسینیشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔جوکووچ پْرامید ہیں کہ وہ اپنے اس فیصلے کیساتھ بھی مزید کئی برس کھیل سکتے ہیں۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ عالمی سطح پر ہر کوئی اس وائرس سے نمٹنے کیلئے بڑی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔