• news

مفرور مجر م سزا معطلی پر ملنے والی ضمانت کا حقدار نہیں رہتا: سپریم کورٹ 


 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مفرور مجرم سزا معطلی پر ملنے والی ضمانت کا حق دار نہیں رہتا۔ سزا معطلی کے بعد مفرور ہونا عدالتی فیصلے کی کھلی تضحیک ہے۔ سپریم کورٹ میں کرپشن کے ملزم کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی  بنچ نے کی دوران سماعت نیب کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ایف بی آر آڈیٹر دھانی بخش کو آمدن سے زائد اثاثوں پر سات سال سزا ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے اپیل میں مجرم کی سزا معطل کر دی۔ جس کے بعد ملزم رہا ہو گیا لیکن سزا معطل ہونے کے بعد مجرم مفرور ہوگیا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ مفرور مجرم سزا معطلی پر ملنے والی ضمانت کا حق دار نہیں رہتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا سزا معطلی کے بعد مفرور ہونا عدالتی فیصلے کی کھلی تضحیک ہے۔ نیب سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کرے۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک سماعت ملتوی کر دی۔ نیب کے ملزم دھانی بخش کی سزا سندھ ہائیکورٹ نے2017 ء میں معطل کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن