عالم دین قاری محمد ادریس عاصم انتقال کرگئے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ممتاز عالم دین اور ملک کے معروف قاری محمد ادریس عاصم 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈ میں شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ حافظ مسعود عالم نے پڑھائی۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہیں بادامی باغ قبرستان میں سسکیوں اور آہوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انہوں نے فن قرات و تجوید پر بیالیس کے قریب کتابیں تصنیف کیں۔ وہ مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے۔