• news

اسرائیلی مظالم دکھانے پر 2 صحافی  برطرف: صیہونی فوج نے فلسطینی شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی) اسرائیلی فوج نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے 19 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے گاؤں نبی صالح میں قابض اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نیہاد امین برغوطی شہید ہوگیا ہے۔ اسرائیلی مظالم دکھانے پر جرمنی کے نشریاتی ادارے میں کام کرنے والے 2 فلسطینی صحافیوں کو برطرف کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن