وکلاء کا احتجاج جاری‘ سیشن کورٹ کی تیسرے روز بھی تالا بندی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تحصیل لیول پر عدالتوں اور وکلاء کی تقسیم اور وکلاء پر درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے حوالے سے لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سیشن کورٹ کی تالا بندی کو تین روز ہوگئے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک ضلعی عدلیہ کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ججوں اور سائلین کو عدالتوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رکن لاہور بار ماجد بگیلا کے خلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کی جائے۔