بھارتی موسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
نئی دہلی (اے پی پی):معروف بھارتی موسیقار بپی لہری69برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق موسیقار کو صحت کے کئی مسائل کا سامنا تھا اور وہ ایک ماہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے منگل کو طبیعت بگڑنے پر انہیں ایک مرتبہ پھر اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے علاقے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے ۔