• news

چینی صدر کا یوکرائن روس تنازعہ کے سیاسی حل پر زور 

بیجنگ‘ اسلام آباد‘ لندن‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ اے پی پی+ بی بی سی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے روس اور مغربی طاقتوں میں بات چیت کامیاب دکھائی دے رہی ہے۔ بورس جانسن نے تصدیق کی کہ روس نے یوکرائن کی سرحد سے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا۔ یوکرائن میں پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) نول کھوکھر نے کہا یوکرائن کی یونیورسٹیوں میں موجود پاکستانی طلبہ تعلیم پر توجہ دیں۔ صورتحال بدلی تو ہم نے انتظام کر رکھا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پھر کہا یوکرائن پر روسی حملے کا اب بھی بہت زیادہ اندیشہ ہے لیکن سفارتی حل کے ذریعے اس بحران سے بچا جا سکتا ہے۔  روسی فوجیوں کی واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی  تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ چینی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان یوکرائن تنازعہ پر بات چیت ہوئی۔ چینی صدر نے یوکرائن تنازعہ کے سیاسی تصفیئے پر زور اور فریقین کو تنازعات کے حل کیلئے کثیر الجہتی پلیٹ فارم استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے نئی پابندیاں لگائیں تو روس جوابی اقدام کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن