پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے لانگ مارچ کو حتمی شکل دیدی
ملتان (محمد نوید شاہ سے) پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف اپنے لانگ مارچ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جنوبی پنجاب کا مرکز ملتان کو بنایا گیا ہے اور پہلا بڑا عوامی جلسہ ملتان میں ھو گا۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تین روزہ دورہ ملتان کے بعد جنوبی پنجاب کی قیادت کو لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے مخدوم احمد محمود، مخدوم شہاب الدین، یوسف رضا گیلانی اور دیگر اراکین اسمبلی اپنے بڑے جلوس لے کر بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔