3203 آسامیاں: بلدیاتی اداروں کے نئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کی منظوری
ملتان (عارف کالرو سے) لوکل گورنمنٹ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے نئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام بلدیاتی اداروں میں 3203 افسران کی آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ ایک کروڑ آبادی رکھنے والے لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 177 افسران کی آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ ایک کروڑ سے کم آبادی والے میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد میں افسران کی تعداد 74‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی میں 177 افسران کی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولپور، گجرات، ساہیوال اور ڈی جی خان میں بھی افسران کی آسامیوں کی تعداد 174 رکھی گئی ہے، ضلع کونسل رحیم یارخان، فیصل آباد، مظفرگڑھ میں آسامیوں کی تعداد 111 ضلع کونسل شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، وہاڑی، سرگودھا، جھنگ میں 270 آسامیاں رکھی گئی ہیں ضلع کونسل ڈی جی خان، ملتان ،گوجرانوالہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال راولپنڈی راجن پور لیہ پاکپتن اٹک نارووال اور لودہراں میں آسامیوں کی تعداد 260 رکھی گئی ہے ضلع کونسل بھکر منڈی بہاوالدین میانوالی چکوال چنیوٹ ننکانہ صاحب خوشاب جہلم اور حافظ آباد میں افسران کی تعداد 108 رکھی گئی ہے اسی طرح ڈھائی لاکھ سے زائد کی آبادی والے 15 سی او یونٹس میں 255 افسران اڑھائی لاکھ سے کم آبادی والے 14 سی او یونٹس میں 196افسران تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ایک لاکھ سے کم اور 75 ہزار سے زائد آبادی والے 31 سی او یونٹس میں 279 آسامیاں رکھی گئی ہیں 75 ہزار سے کم اور 50 ہزار سے زائد آبادی والے 68 یونٹس میں 68 افسران جبکہ 50 ہزار سے کم آبادی والے 53 سی او یونٹس میں افسران کی تعداد 212 رکھی گئی ہے۔