ملکیتی قانون پر مؤثر، سخت عملدرآمد کی ضرورت ہے: صدر علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے خواتین کے ملکیتی قانون پر مؤثر اور سخت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، اسلام اور پاکستان کے آئین نے خواتین کو ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے، علماء کرام اور ذرائع ابلاغ خواتین کو ان کے حقوق دلانے کی خاطر معاشرتی اقدار کو تبدیل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سیالکوٹ اور خانیوال کے حالیہ واقعات کو انتہائی تکلیف دہ ہیں، علماء کرام مذہبی رواداری قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر میں پاکستان میں خواتین کی جائیداد کے حقوق کی قانون سازی کے نفاذ سے متعلق آگاہی مہم کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔