قاری محمد ادریس عاصم کے انتقال پرعبدالغفار روپڑی و دیگر کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر، حافظ عبدالوحید روپڑی،مولانارفیق طاہر قا ر ی فیاض احمد اور دیگر علماء نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ممتاز عالم دین قاری محمد ادریس عاصم کے انتقال سے دنیا عظیم قاری و مشفق استاد سے محروم ہو گئی۔