• news

 پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ ناقابل قبول :حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پٹرول پھر مہنگا کردیااور ثابت ہو گیا کہ ہمارا وزیراعظم چور ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ اس ظالم سلیکٹڈ ، کٹھ پتلی نے عوام سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اب گھر جانا ہوگا ۔کٹھ پتلی کو رسوا کر کیاقتدار سے نکالا جائے گا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیازی کو گھسیٹ کر اقتدار سے نکالنے آ رہے ہیں۔نیازی سے غریب کے چھینے گئے ایک ایک نوالے کا حساب لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن