بھارت اقلیتوں کیلئے خوفناک ملک بن گیا :عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار )نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انڈیا میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے ریاستی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے خوفناک ملک بن گیا ہے۔ عالمی برادری کی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی۔اقوام متحدہ اپنا کردا ر ادا کرے۔انسانی حقوق کے ٹھیکیدار ہونے کادعویٰ کرنے والاامریکہ،برطانیہ، فرانس ، جرمنی اور دیگر مغربی ممالک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ طور پر خاموش ہیں۔