• news

حکومت نے پٹرول بم گرا کر عوام کو زندہ درگور کردیا :جاویدقصوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرول بم گرا کر عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 4فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ حکومت پاکستان کمی کی بجائے اضافہ کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ ظالم حکمرانوں کے خلاف عوام باہر نہ نکلے تو قوم و ملک کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن