سنی کانفرنس کا منظر نہایت ایمان افروز ہوگا: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام مرکز اہل سنت جیا بگا میں 20فروری کو ہونے والی آل پاکستان سنی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں سنی کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی نے کی جبکہ علامہ فرمان علی حیدری مہمان خصوصی اور حاجی محمد اسلم جلالی ناظم کنونشن تھے۔ کنونشن میں علامہ محمد عمر فاروق جلالی، علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، علامہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی، علامہ محمد حامد مصطفی جلالی، علامہ محمد محسن رضا وحیدی، علامہ حیدر عمران جلالی، علامہ آصف چشتی، مولانا محمد مبین جلالی، قاری محمد اسد سہیل جلالی، قاری محمد عظمت جلالی، مولانا محمد عظیم جلالی، مولانا محمد ساجد جلالی، قاری شیخ محمد یونس جلالی و دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سنی کانفرنس کا منظر نہایت ایمان افروز ہوگا۔کانفرنس کے پیغام کو پذیرائی ملنا فضل تعالیٰ ہے۔