پنجاب پولیس کے کم تنخواہ دار ملازمین کیلئے گھر ‘اخوت فائونڈیشن کیساتھ ایم او یو سائن
لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے کم تنخواہ والے ملازمین کوذاتی گھر کی سہولت کیلئے حکومت پاکستان کے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت اخوت فاؤنڈیشن کیساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔ایسے پولیس ملازمین جن کی تنخواہ پچاس ہزار سے کم ہے اور ان کے پاس ذاتی چھت نہیں ہے،ان کوگھروں کی تعمیر کیلئے آسان اقساط پر 10سے 15لاکھ روپے تک کاقرض دیا جائیگا۔